• news

گوجرانوالہ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2لاکھ 42ہزاروپے جرمانہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مٹھائی میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف ڈویژن بھر میں کریک ڈائون کیا گیاڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے مٹھائی بنانے والے 98 پوائنٹس کی چیکنگ کی گی ، پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر 11یونٹس کی پروڈکشن بند اور ایک پر مقدمہ درج کروادیا گیا جبکہ ممنوعہ اجزا سے مٹھائی تیار کرنے پر 20پوانٹس کو2لاکھ42ہزارکے جرمانے عائد کردئیے گے، دوران کارروائی185من سے زائد ناقص دودھ،160کلو سے زائد حشرات متاثرہ مٹھائی، 95کلو سے زائد ایکسپائرڈ اشیاء، 54لیٹر سے زائد رینسڈ آئل،38کلو ممنوعہ اشیا، کھلے رنگ اور ناقص انڈے بھی تلف کردیا گیا ،اشیا کی تیاری میں ممنوعہ اجزا کا استعمال اور تیار مٹھائی میں حشرات کی موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی، پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں، مچھروں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن