پاکستان کوسیکولرنہیں اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے:مولانا اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحادکونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانامحمداکبرنقشبندی نے کہا ہے کہ قائداعظم پاکستان کوسیکولرنہیں اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے،کل یوم قائداعظم جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے درخشندہ اصول ہمیں زندگی گزارنے کاطریقہ سکھاتے ہیں،موجودہ پر فتن دور میں اپنے عقائد پرکاربند رہا جائے،اکابرین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کیخلاف ہرسازش ناکام بنائیں گے ،خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کی چاپشتوں کوشرف صحابیت نصیب ہوا،عقائد کی درستگی اور اعمال کی پاکیزگی کے ذریعے رحمت خداوندی کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔