• news

حافظ آباد: مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘ ایک ملزم  کو سزائے موت ، دوسرے کو عمر قید 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی رضا اعوان نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت ، دوسرے کو عمر قید کا حکم دیا ہے جبکہ دیگر چار ملزمان کو بری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قریباً سواتین سال قبل حافظ آباد کے علاقہ کوٹ حشمت میں معمولی جھگڑے پر قمرزمان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر 6 ملزمان زبیر احمد ولد محمد یوسف ، بلال حسن ، زاہد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ اب سیشن جج نے اس مقدمہ فیصل سناتے ہوئے زبیر احمد کو موت کی سزاجبکہ بلال کو عمر قید کا حکم دیا ہے۔مزید برآں دونوں ملزمان کو ورثاء کو تین تین لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا ہے عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں انہیں مزید چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن