پی ٹی آئی الیکشن میں تاخیر ہرگز نہیں چاہتی:افضل علی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 140حاجی افضل علی ورک نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں تاخیر ہرگز نہیں چاہتی ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی پٹیشن کا واحد مقصد الیکشن افسران عدلیہ سے لینے کیلئے تھا کیونکہ بیورو کریسی کے افسران کی نگرانی میںانتخابات کی شفافیت متاثر ہونے کا قوی خدشہ ہے سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول جاری کروا کر خوش آئندہ اقدام اٹھایا جسے ہم سراہتے ہیں ۔