• news

چیف آف نیول سٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ‘‘نیوی کے میڈلز کی تعداد 60 ہوگئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف آف نیول سٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیوی کے مجموعی میڈلز کی تعداد 60 ہوگئی، ایئرفورس دوسرے اور ہائر ایجوکیشن تیسرے نمبر پر ہیں۔پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری‘چھٹے روز نیوی 33 گولڈ، 15 سلور اور 12 برانز میدلز کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، مجموعی تمغوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔ایئرفورس ایک گولڈ، 7 سلور اور 5 برانز میڈلز کیساتھ دوسرے اور ہائر ایجوکیشن 7 سلور اور 5 برانز میڈل کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔سندھ چار سلور اور دس برانز میڈلز کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، چیمپئن شپ کے چھٹے روز مزید پانچ ایونٹس کے فیصلے ہوئے جس میں ڈبل ٹریپ کے انفرادی ایونٹ میں نیوی کے امین اللہ نے پہلی، اویس علی نے دوسری اور ایئرفورس کے گلفام مہدی نے تیسری پوزیشن لی۔25 میٹر سینٹر فائر پسٹل انفرادی ایونٹ میں تینوں پوزیشن نیوی کے نام رہیں، ڈبل ٹریپ کے ٹیم ایونٹ میں نیوی نے پہلی ایئرفورس نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن لی، 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں نیوی پہلے ایئر فورس دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر رہا۔50 میٹر تھری پوزیشن ٹیم ایونٹ میں نیوی نے پہلی، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن لی۔

ای پیپر-دی نیشن