فلسطینی مجاہدین نے اچھا سلوک کیا، وہ خواتین کو ملکہ سمجھتے ہیں: اسرائیلی خاتون قیدی
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی ماں بیٹی مجاہدین کے حسن سلوک سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور انٹرویو میں مجاہدین کے رویے کی تعریف کی۔ 7 اکتوبر کو القسام بریگیڈز اور ا لقدس بریگیڈز سمیت دیگر مزاحمتی گروپوں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو قیدی بنا لیا تھا جن میں سے پچاس کو گزشتہ دنوں جنگ بندی کے دوران ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا۔ انہیں قیدیوں میں 48 سالہ الموگ گولڈسٹین، ان کی 17 سالہ بیٹی اور دو بیٹے بی شامل تھے۔ 48 سالہ خاتون نے بتایا وہ ہماری جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار تھے۔ وہ ڈھال بنے رہے جب اسرائیلی فوج بمباری کر رہی تھی۔ دوران قید اکیلا نہیں چھوڑا۔ الموگ نے اینکر کو بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی۔ ایک مجاہد سے باکسنگ بھی کھیلی۔ وہ عورتوں سے ملکہ جیسا سلوک کرتے ہیں۔ مجاہدین نے تاش کے گُر بھی سکھائے۔