باجوڑ میں پہلی مرتبہ خاتون کے صوبائی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
باجوڑ (نیٹ نیوز) باجوڑ میں صوبائی نشست کیلئے پہلی مرتبہ سلطنت نامی خاتون نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ سلطنت بی بی کے کاغذات ان کے شوہر نے جمع کرائے، شوہر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں خواتین کو بے شمار مسائل درپیش ہیں اس لئے خواتین کے حقوق کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ سلطنت بی بی نے کہا کہ باجوڑ میں خواتین کیلئے تعلیم، صحت، روزگار و دیگر مواقع پیدا کرنے کے جذبہ سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں، اگر کامیابی ملی تو خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کروں گی۔