• news

پر امن احتجاج ہر پاکستانی شہری کا حق ‘ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں : سیکرٹری داخلہ 

 اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر پاکستانی شہری کا حق ہے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں جاری احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، پر امن احتجاج کا ہر پاکستانی شہری کو حق حاصل ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یقینی بنایا گیا ہے کہ مظاہرین کو کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن