• news

 کائنات کو عشقِ رسولؐ سے منور کرنا عید گاہ شریف کا مشن ہے ،نقیب الرحمن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) حضور نبی کریم ؐ کے میلاد پاک کے سلسلہ میںمحفلِ ذکرِ ِ مصطفیؐ کا انعقاد لاثانی پُلی سرگودھا روڈ فیصل آباد کے مقام پر کیا گیا ،صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب ، علامہ مسعود احمد حسان اور فیصل آباد کی مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج منیر احمد نورانی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پر پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا  عید گاہ شریف کا ایک ہی مشن ہے کہ کائنات کے ذرے ذرے کو عشقِ رسولِ مقبولؐ سے منور کیا جائے اور امتِ کا تعلق اس کے روحانی مرکز مدینہ منورہ سے مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے، پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا طریقِ تصوف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کو فضیلت اس لئے حاصل ہے کیونکہ اس سلسلے کی بنیاد اتباعِ سنتِ رسولِ مقبولؐ اور شریعتِ مطہرہ پر مضبوطی سے کار بند ہونا ہے۔ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم مشائخ میں ایک نام  بانیِ طریقت عید گاہ شریف شیخ المحدثین و المفسرین الحاج الحافظ حضر ت خواجہ پیرمحمد عبد الکریم  ؒ المعروف بابا جی صاحب کا ہے جنہوں نے  وصول الی اللہ کے لئے گیارہ اصول بیان فرمائے ہیں جو در حقیقت اتباعِ رسول ِ مقبولؐ پر مبنی ہیں ، محفلِ ذکرِ ِ مصطفیؐ میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام جن میں حافظ غلام مصطفی قادری (کراچی)و دیگر ، عوام الناس، وابستگانِ عید گاہ شریف اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اورفلسطین کے مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری کے لئے خصوصی دعا پر ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن