• news

انتخابات میں سیکولر، آزمائی جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں سیکولر اور بار بار آزمائی ہوئی جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ہماری جماعت نے پوری چھان بین اور مشاورت سے اپنے مخلص، باکردار اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار نوجوان میدان میں اتارے ہیں۔ اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر عدنان فیصل NA-119 لاہور، محمد زاہد جٹ NA-128 لاہور، میاں محمد اصغر PP-163، میاں احسان الٰہی PP-170 اور مجیب الرحمن خان PP- 152 سے کاغذات جمع کروا چکے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ان حلقوں میں ہمارے امیدوار بھرپور عوامی حمایت سے کامیاب ہوں گے۔ گزشتہ روز کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں سے اسلامی جمہوری اتحاد کے مرکزی دفتر میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کریں اور گھر گھر جاکر عرش والے خدا اور مدینے والے مصطفیٰ کا پیغام پہنچائیں کہ جب تک قوم کا ایک ایک فرد پوری غیرجانبداری اور عدل و انصاف سے فیصلہ نہیں کرے گا۔ پاکستان اور عوام مشکلات سے کبھی نجات حاصل نہیں کرسکتے۔

ای پیپر-دی نیشن