• news

رائیونڈ: قومی‘ صوبائی حلقے عوامی توجہ کا بھرپور مرکز‘ مریم نواز سمیت کئی امیدوار

سندر (نامہ نگار) الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز بھی رائیونڈ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقہ میں سلسلہ جاری رہا۔ رائیونڈ کی سیاست اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بن چکی ہے، جہاں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے کاغذات جمع ہوئے ہیں تو ان کے مدمقابل پی ٹی آئی رہنما احمر بھٹی اپنی سرکاری نوکری سے استعفی دے کر سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں جبکہ دوسری جانب پی پی 166 سے چوہدری شہزاد نذیر جہاں اپنے کاعذات جمع کروا چکے ہیں وہیں ان کے مدمقابل گجر فیملی کے امیدوار کے علاوہ اویس بھٹی بھی مدمقابل ہونگے جبکہ اسی حلقہ سے جماعت اسلامی کے طیب بلوچ بھی سرپرائز دینے کے دعویدار ہیں جبکہ این اے 125 میں دلچسپ مقابلہ جاری ہے جہاں سابق صوبائی وزیر عبدالغفور نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں تو ن لیگ کی جانب سے سابق ایم این اے و چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی ملک افضل کھوکھر بھی اپنے کاعذات جمع کروا چکے ہیں۔ جبکہ اسی حلقہ میں پیپلز پارٹی نے لاہور کے جنرل سیکرٹری جمیل منج کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل بھٹی بھی اسی حلقہ سے میدان میں اترے۔ جبکہ اس بار جماعت اسلامی نے سنئیر صحافی ذبیح اللہ بلگن کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا ہے۔ یاد رہے کہ این اے 125 میں ملکی 2 بڑی جماعتوں کے رہنماؤں کی رہائش گاہیں جاتی امراء اور بلاول ہاؤس بھی موجود ہیں جہاں سے ملکی سیاست کا جوڑ توڑ جاری رہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن