• news

پٹرولیم مصنوعات  درآمدات میں  16 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی: ادارہ شماریات

 اسلام آ باد (آئی این پی ) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 6.454 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 7.70 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ نومبر میں 1.425 ارب مالیت کی پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 13 فیصد اور اکتوبر کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.646 ارب ڈالر اور اکتوبر میں 1.527 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خام پٹرول کی درآمدات میں 10 فیصد ، ایل این جی 7 فیصد اور ایل پی جی کی درآمدات میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن