• news

 نوشہرہ ورکاں، ڈیزل کین پھٹنے سے بچی جاں بحق، 3 افراد جھلس گئے

وشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں ڈھلہ شریف سردی کی شدت سے بچنے کے لئے آگ جلائی جسے بھڑکانے کے لئے کین سے ڈیزل ڈالا تو آگ نے پوری کین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کین پھٹنے سے چار سالہ اُم ہانیہ دختر محمد ظہور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بائیس سالہ حامد بلال، اٹھارہ سالہ فیضان، پانچ سالہ علی شان شدید جھلس گئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن