کئی وارداتیں‘ ڈاکوشہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سندرمیں مزمل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ‘ زیوارات ،موبائل فون دیگر سامان،شاہدرہ میں شاہد سے 2 لاکھ 90 ہزار ‘ موبائل فون،شیراکوٹ میں جمیل سے 2لاکھ 12 ہزار‘ موبائل فون، باٹاپور میں اسلم سے ایک لاکھ22 ہزار ‘ موبائل فون،مصطفی ٹاؤن میں پرویز سے ایک لاکھ 75 ہزار ‘ مانگا منڈی میں محمد یعقوب سے 90ہزار ‘ موبائل فون،مصطفی ٹاؤن میں انورسے اسلحہ کے زورپر 75 ہزار‘ موبائل فون، اچھرہ میں ضیاء سے 60ہز ار‘ موبائل فون، لوئر مال میں مجید سے 55ہزار‘ موبائل فون‘سول لائن میں عبداللہ سے 17ہزار ‘ موبائل فون ،فیصل ٹاؤن میں اختر سے 5 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔ چوروں نے ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ اور ہربنس پورہ سے 4 گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، گرین ،مغلپورہ مزنگ، لوئر مال‘مانگا منڈی سے 9موٹرسائیکل چوری کرلئے۔