ایبٹ آباد: گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 8 بچے زندہ جل گئے
ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) قلندرآباد کے گائوں ترھیڑی میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق گائوں تر ھیڑی میں آگ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خلاندان کے 9 افراد دب گئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے ملبے سے تمام لاشیں نکالیں۔ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ گھر آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔