الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود کسی جماعت کا منشور سامنے نہیں آیا ،مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 47 اور48 سے امید وارمصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہاہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود کسی ایک جماعت کا بھی منشور عوام کے سامنے نہیں آیا اس وقت سیاسی جماعتوں کے اقائدین کے لئے صرف ایک چیز اہم ہے کہ اقتدار حاصل کرلیا جائے چاہے وہ کسی بھی قیمت پر حاصل یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں اور قائدین نے سیاست کے اصول نظریہ ترک کر رکھے ہیں اس کا واضح ثبوت ہے کہ سیاسی قائدین کی شام کو گفتگو کچھ اورجبکہ دن کی اور ہوتی ہے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک بار پھر عوام کو جھوٹے خواب دکھائے جا رہے ہیںان خیالات کا اظہار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے روات میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اب وہ زمانے چلے گئے جس میں امیدوار عوام کے سامنے زمین و آسمان کے قلابے ملاتے تھے جو حلقوں کو الیکشن سے قبل حلقے کو پیرس اور لندن بنانے کے جھوٹے دعوے کرتے تھے اب وقت دلیل اور بیانیہ کا ہے جس سیاسی جماعت اور امیدوار کے پاس بیانیہ نہیں ہے اور اس کو سچ ثابت کرنے کے لئے اس کے پیچھے ویسا رول اور کردار نہیں ہو گا تو پھرباشعور لوگ اسے ووٹ نہیں دیں گے کارنر میٹنگ سے راجہ محمد طارق جاوید، چوہدری قاسم حنیف ،راجہ شکیل ،حسین مغل ،راجہ زاہد حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔