• news

صدر نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے احمد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ نگران وزیراعظم نے الیکشن کمشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن