• news

تینوں صوبوں کی پولنگ سکیم مکمل پنجاب میں حتمی شکل نہ دی جا سکی

فیصل آباد (ندیم جاوید) تینوں صوبوں کی پولنگ سکیم فائنل ہو گئی لیکن پنجاب کی پولنگ سکیم کو الیکشن کمشن حتمی شکل نہ دے سکا اور اس میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 8 فروری کے انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تینوں صوبوں میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن اور ان کے پولنگ بوتھ کی تفصیلات الیکشن کمشن نے جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں صوبوں کے برعکس پنجاب میں ڈی آر اوز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی غفلت کے باعث پولنگ سکیم کو مکمل کرنے کا کام تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن کی طرف سے ریجنل و ضلعی الیکشن عملے اور ڈی آر اوز کو متعدد مرتبہ یاددہانی نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں لیکن صوبے کے کئی اضلاع کی پولنگ سکیم ابھی تک ادھوری ہے۔ جس کی وجہ سے پنجاب کی پولنگ سکیم جاری نہیں کی جا سکی۔ 

ای پیپر-دی نیشن