قائداعظمؒ کا وژن، غیر متزلزل عزم قوم کیلئے مشعل راہ ہے: وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن اور غیر متزلزل عزم ہماری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی میراث کی پاسداری کریں۔ انوار الحق کاکڑ نے معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔