تاجروں کو سہولیات دیئے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیںہوسکتی:قاسم علی شاہ
لاہور(نیوزرپورٹر)قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تاجروں کی فلاح و بہبودکیلئے گلشن راوی میں قاسم علی شاہ نے بزنس فورم پاکستان کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر حیدر شاہ، احمد جاوید، میاں زاہد، میاں عامر، راؤ ظہیر، وقار کمبوہ، میاں طار ق،میاں ریاض،چوہدری خالد، میاں طیب،ملک اورنگزیب سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قاسم علی شاہ نے میاں زاہد کو بزنس فورم پاکستان کا چیف آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے ان کیلئے استقامت کی دعا کی۔ قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ بزنس فورم پاکستان نا صرف تاجروں کے مسائل کے حل کرے گااور انکی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھاکہ میاں محمد زاہد با صلاحیت اور تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں‘ وہ سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بھی ہیں۔ہم انکی تجاویز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں کے بھلائی اور ملکی ترقی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔