• news

پاکستان کا حصول قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت  کا نتیجہ ہے‘سعد حسین رضوی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ تحریک پاکستان کی عظیم ترین کامیابی کے بعد پاکستان کا حصول قائداعظم محمد علی جناح  کی ولولہ انگیز قیادت اور اعلیٰ بصیرت کا نتیجہ ہے۔قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی جد وجہد اور ریاضت کے ذریعے جو کردار ادا کیا وہ یقیناتاریخ کا سنہراباب ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کے دو قومی نظریئے کو سلام پیش کرنے کا دن ہے ۔حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم کو اللہ کے سامنے عہد کرنا چاہیے کہ ہم غیر متزلزل عزم کے ساتھ اس عظیم مقصد کہ ہم نو مولود مملکت پاکستان کو ایک عظیم اور طاقت ور ملک بنائیں گے۔جس کے معمار بلا شبہ قائداعظم محمد علی جناح  تھے۔ بانی پا کستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے کہ ہم آپ کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ویسا ہی بنانے کی کوشش کریں جیسا کہ قائداعظم  بنانا چاہتے تھے۔ پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی ہی ہر پاکستانی کا خواب اور جناح  و اقبال کے ویژن کی تکمیل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن