لاڈلہ سلیکشن نہیں ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونا چاہئے:رانا محمداکرم
لاہو(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے پی پی 169 کے امیدوار رانا محمد اکرم نے کہا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کردیا ہے کہ اگر رائے ونڈ سمیت کسی بھی شخص کو زبردستی سیلکیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کو قبول نہیں کریں گے۔سلیکشن نہیں ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والا ہی لاڈلہ بننا چاہئے،اگر کسی کو زبردستی لاڈلہ بنانے کی کوشش کی گی تو پھر نیا لاڈلہ پرانے لاڈلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھیک کہا ہے کہ ایک لاڈلہ جیل سے بچنے کیلئے تو دوسرا لاڈلہ جیل جانے کے ڈر سے سیاست کررہا ہے دونوں لاڈلے آزمائے جا چکے ہیں ۔اب عوام کے حقیقی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا دور آنے والا ہے ۔