رائے ونڈ والوں کو مضبوط امیدوار نہیں مل رہے:چودھری سجاد نذیر
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ جتنے کامیاب ورکر کنونشن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہو رہے ہیں،ان کی وجہ سے جو لوگ زبردستی رائے ونڈ کی سیاسی فضا بنانے میں مصروف تھے ان کو مایوسی ہو رہی ہے اور ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود رائے ونڈ والوں کو مضبوط امیدوار نہیں مل رہے اور وہ الیکٹیبلز کو ڈھونڈنے نکل پڑے ہیں۔ن لیگ نے اپنے مذموم عزائم کے بارے میں بتا دیا ہے کہ وہ 18 ویں آینی ترمیم کا خاتمہ کردے گی۔یہ لوگ نہیں چاہتے کہ صوبوں کو اختیار ملے۔یہ تو ہمارے قائد آصف علی زرداری کا کریڈٹ ہے کہ جنہوں نے بغیر مانگے ہی اپنے اختیارات اسمبلی کو دے دیے تھے،حالانکہ یہاں پر تو کوی کونسلر بھی اپنا اختیار چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتا۔