ترقی کیلئے قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے‘اظفرعلی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )دسمبر 25 پوری قوم اپنے عظیم لیڈر قائد اعظم کو انتہائی محبت اور عقیدت سے یاد کرتی ہے۔ اظفر علی ناصر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں قائد اعظم جیسا عظیم لیڈر عطا کیا ، اظفر علی ناصر یوم قائد پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ، اوقاف و مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پوری قوم کو مبارک دی۔ انہوں نے کہا حقیقی ترقی و خوشحالی حاصل کرنے کے لئے قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے کرسمس کے موقع پر پوری مسیحی برادری کو مبارکباد بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔حضرت مسیح علیہ السلام کی تعلیمات میں انسانیت کی فلاح و ہدایت کا پیغام ہے۔مسیح برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیح برادری کی ترقی اور بہتری کے لئے پنجاب حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے۔