• news

میاں برادران نے صوبہ پنجاب کا انفراسٹرکچر بہتر کیا :ملک رشید خان  

الہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان کے چاروں صوبوں سے سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کے جوق در جوق ن لیگ میں شامل ہو کر نواز شریف کی قیادت ہر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں میں نے اپنی این اے 132 کی سیٹ پر میاں برادران کو خود الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے میں میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جہنوں نے میری دعوت کو قبول کرتے ہوئے یہاں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ میاں برادران نے صوبہ پنجاب کا انفراسٹرکچر بہتر کیا۔ ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما ملک رشید خان ، امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز خان کے ہمراہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر حافظ خالد محمود، سید عبدالرحمان، رانا ارشاد خان سردار خالد محمود ڈوگر،ملک ذوالفقار رانا محمد اسلم خان ،میاں زاہد نذیر و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن