• news

 عمران خان محب وطن اور قائداعظم کا سپاہی ہے : میاں علی بشیر

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیدوار این اے 115 و پی پی 141 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں اداروں کی مضبوطی ، ملک کی خودمختاری ،عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے پاکستان کے ادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط اور عوام خوشحال ہونگے اگر پاک وطن ہے تو ہم ہیں ہمیں اس کی مضبوطی کیلئے ہر قدم مضبوطی کیساتھ اٹھانا چاہیے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار، نظریات کی روشنی میں ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہوگا عمران خان محب وطن اور قائداعظم کا سپاہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہائوس میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن