• news

(ن) لیگ برسر اقتدار آکر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا کڑا محاسبہ کریگی: حسن سردار

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و کوآرڈی نیٹر پی پی 137 میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ برسر اقتدار آکر ملک دشمن سرگرمیوں میں شامل عناصر اور کرپشن کر کے بیرون ملک قومی دولت منتقل کرنیوالوں کا کڑا محاسبہ کرے گی، دوسروں کو چور کہہ کر اپنی چوری چھپانے کی کوششیں کرنے والے پی ٹی آئی رہنما جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن