فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا کاشانی بستی ضلع راجن پور میں میڈیکل کیمپ
لاہور (نیوز رپورٹر ) ضلع راجن پور کی کاشانی بستی میںفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا کاشانی بستی ضلع راجن پور میں میڈیکل کیمپ اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ ف کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے نمائندوںنے ساتھ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی اور المنائی ایسوسی ایشن کے ہمراہ دو دن کاشانی بستی ضلع راجن پور کا تفصیلی دورہ کیا۔وفد کی قیادت وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی، جس میں کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے سرپرست ڈاکٹر آصف محمود جاہ، المنائی ایسوسی ایشن کے ممبران ڈاکٹر حبا حیدر ، ڈاکٹر فضّہ رفیق، ڈاکٹر فوزیہ انور، فیکلٹی سے پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر بلقیس شبّیر، پروفیسر شمسہ ہمایوں اور دیگر اراکین شامل تھے۔ دورے کا بنیادی مقصد 2022 میں تباہ کن سیلاب کے بعد شروع کی گئی بحالی کی کوششوں کی پیشرفت کی نگرانی کرنا تھا۔دورے کے دوران مختلف سرگرمیاں سرانجام دی گئیں، جس کا آغاز ایک طبی کیمپ سے ہوا، جہاں وفد نے مقامی لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کیں۔