والدین اولاد کے لیے قدرت کا حسین تحفہ ہیں: حنیف چشتی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )والدین اولاد کے لیے قدرت کا حسین تحفہ اور بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں زندگی میں ان کی اطاعت و خدمت اوروفات کے بعد ان کے لیے بخشش کی دعائیں کرنا اور کروانا اولاد کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القران میں سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑکی والدہ ماجدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ محفل سے جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی،علامہ محمد اکبر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، علامہ ضیاء المرتضیٰ چشتی، ارتکاز احمد تارڑ، شہریار تارڑ، عمران شہزاد تارڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔