خدمت کرنے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں:ڈاکٹر فلک شیر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) امیدوار حلقہ پی پی 63 ڈاکٹر فلک شیر مغل نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں، خدمت خلق کر کے دل کو سکون ملتا ہے ، عام لوگ پارٹی کا منشور غریبوں، یتیموں، بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور ہمارا یہ مشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔