شہید ذوالفقار بھٹو نے اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑی:ودود حسن ڈار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر میاں ودود حسن ڈارنے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑی پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اقلیتوں کے ووٹ کو عزت ملی اور انہیں ہرسطح پر نمائندگی دینے کے علاوہ ان کے مسائل کا حل انکی دہلیزپرکیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی ونگ سٹی کے جنرل سیکرٹری وکرم جیمز کے دفترمیں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔