• news

حافظ آباد: 118 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) عام انتخابات 2024 کے لیے حافظ آباد میں قومی اسمبلی کی ایک، صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 118 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 کے لیے مجموعی طور پر 35 امیدوار، صوبائی اسمبلی کے حلقہ حافظ آباد پی پی 37 ون کے لیے 27 ،پی پی 38 حافظ آباد ٹو کے لیے 29، پی پی 39 حافظ آباد تھری کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ آج سے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے پاس انتخابی امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن