حالات کو پر امن رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: ایازسلیم
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 531کرسمس کے پروگرامز خیر وعافیت سے اختتام پذیر ہونے پر مسیح ممبران امن کمیٹی،مسیحی مذہبی قیادت، صدر انجمن تاجران، منتظمینِ چرچز، میڈیا نمائندگان سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ضلعی پولیس کے اقدامات کو سراہا،ضلعی پولیس نے کرسمس پرفول پروف انتظامات کیے تھے اور اس موقع پر دو ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اور رضاکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔سٹی پولیس آفیسرمحمد ایازسلیم نے کرسمس کے موقع پر ضلع کے مختلف چرچز، ناکہ جات اور گشت پر مامور ڈولفن اور موبائلز کو چیک کیا، سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔سی پی او سمیت تمام سپر وائزری آفیسرز مانیٹرنگ کے لیے خودروٹس پر موجود رہے۔کرسمس کے موقع پر دن رات پوری جانفشانی اور تندہی سے فرائض انجام دینے پر تمام افسران اورجوانوں کو سی پی او نے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ حالات کو پر امن رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے شہریو ں کو ہر صورت تحفظ فراہم کرتے رہیں گے۔