• news

متحدہ عرب امارات میں نیو ایئر نائٹ پر  ریکارڈ توڑ آتش بازی کی تیاریاں مکمل 

راس الخیمہ  (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں نیو ایئر نائٹ پر شاندار آتشبازی  کے لئے ایک ہزار سے زائد ڈرون حصہ لیں گے، یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا  گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ نے نئے سال کے موقع پر   دو گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی تیاری کرلی ہے، جہاں مسلسل پانچویں سال راس الخیمہ کا مقصد سب سے طویل سیدھی لائن والے ڈرون ڈسپلے اور فلوٹنگ آتش بازی کی سب سے لمبی زنجیر بنانا ہے، اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک ہزار سے زائد ڈرونز اور آبی پائروٹیکنکس کا استعمال کیا جائے گا۔اردو پوائنٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 8 منٹ کے اس شاندار ڈسپلے کا مظاہرہ ساحل سمندر کے ساڑھے چار کلومیٹر کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آئے گا، جو المرجان جزیرے سے راس الخیمہ کے الحمرا گاں تک پھیلا ہوگا، اس دوران ایسی  گرانڈ بریکنگ تکنیک پیش کی جائے گی جس کی پہلے کبھی کوشش نہیں کی گئی   ہے۔اس موقع پر  توقع ہے کہ 50 ہزار سے زیادہ شائقین اس کو دیکھنے کے لیے جمع ہوں گے  ۔بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے، وزرا کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے گی، یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن