لگتا ہے اے این پی سے بھی انتخابی نشان چھین لیا جائے، امیرحیدر ہوتی
پشاور (نیٹ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے جس طرح نوازشریف کو نااہل کرنے کے لیے جہانگیر ترین کو بھی نااہل کرنا پڑا تھا، اسی طرح لگتا ہے ایک پارٹی سے انتخابی نشان لینے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی سے بھی انتخابی نشان لے لیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔56 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا قانون کے تحت پانچ سال کے اندر انتخابات کرانے ہوتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات مئی 2019 میں ہوئے تھے اور ہمارے پانچ سال مئی 2024 میں مکمل ہونے ہیں اور 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔