یوسف گیلانی سے جے یو آئی وفد کی ملاقات، انتخابی اتحاد کی تجویز دے دی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی سے ملتان میں جے یو آئی کے وفد نے ملاقات کی جے یو آئی وفد نے یوسف رضا گیلانی کو انتخابی اتحاد کی تجویز دی۔ پیپلز پارٹی نے جمعیت علماء اسلام پارلیمانی بورڈ کی تجویز سے اتفاق کیا۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں جے یو آئی سے انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی وفد کی قیادت پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احرار نے کی۔ ذرائع کے مطابق سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بنیادی معاملات بعد میں طے ہوں گے۔