• news

کرسمس پر بادشاہ چارلس کا  رضاکارانہ خدمات انجام  دینے والوں کو خراج تحسین

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کرسمس پر قوم سے خطاب میں ملک بھر میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بادشاہ چارلس نے کہا کہ دوسروں کی خدمت میں مصروف رضاکار ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بادشاہ چارلس نے دنیا بھر میں بڑھتے المناک تنازعات پر اظہار تشویش کرتے کہا کہ دعا ہے ہم اپنی طاقت سے ایک دوسرے کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس نے مستحق افراد کی مدد اور ماحولیات سے متعلق آگاہی پر بھی بات کی۔

ای پیپر-دی نیشن