استحکام پاکستان پارٹی نے بہت بڑا مطالبہ کیا اس لیے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے، خرم دستگیر
لاہور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے استحکام پاکستان پارٹی نے مسلم لیگ(ن) سے مذاکرات کے دوران بہت بڑا مطالبہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان سے اب تک فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا خاندانوں میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن ٹکٹوں سے متعلق تنازعات تین چار روز میں حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ٹکٹوں کے لیے انٹرویوز کا عمل آخری مراحل میں ہے لیکن ابھی مکمل نہیں ہوا، لاہور، اس کے مضافات اور دیگر اضلاع کے ٹکٹوں کا معاملہ باقی ہے، خیبر پی کے میں بھی کچھ معاملات کو دوبارہ دیکھا جا رہاہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والوں نے ڈھائی ہزار کاغذات نامزدگی داخل کرائے لہٰذا ماننا پڑے گا انہیں قانون کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی۔