سائنس ‘ٹیکنالوجی کی دنیا کیلئے سال 2023 حیران کن رہا
لاہور (نیٹ نیوز) ) ہر گزرتا سال ٹیکنالوجی میں ایک نئی جدت لا رہا ہے، ہماری زندگی ڈیجیٹلائز ہوتی جا رہی ہے، اس لحاظ سے سال 2023 سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کیلئے حیران کن رہا۔ کئی نئے سٹارٹ اپس سامنے آئے، مصنوعی ذہانت میں جدت دیکھی گئی، بدلتی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کئی انکشافات سامنے آئے، 2023 مجموعی طور پر سائنس کی دنیا میں دلچسپ واقعات سے بھرا ایک سال تھا۔خلا سے متعلق یہ سال اس لئے بھی اہم ہے کہ چین نے جون 2023 میں دنیا کا پہلا ایسا راکٹ خلا میں بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا جس میں میتھین اور سیال آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔