بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت، خلیل جارج
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم آفس میں کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہ 25 دسمبر پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل دن ہے۔ پچیس دسمبر کو پوری دنیا میں ساڑھے تین ارب لوگ کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اللہ کرے اس ملک میں اسی خوشیاں کے مزید مواقع ہوں۔ وفاقی وزیر،اپنے روٹھے ہوئے بھائی کو سینے سے لگانا بھی کرسمس ہے۔آج کی دن وزیر خارجہ کی موجودگی مسیحی برادری سے محبت کی نشانی ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔مہمان خصوصی جلیل عباس جیلانی نے آخر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔