• news

پنجاب، دھند کے سبب موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات بھی دھند چھا گئی، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ۔ شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک، موٹروے ایم  2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک اور ملتان موٹروے کو لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن