• news

چاہت فتح علی  کا بھی  این اے  128 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات جمع 

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)  سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری اور منفرد انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے۔ چاہت فتح علی خان نے کہا  این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن