• news

اے این پی کے انتخابی امیدوار نیاز ولی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 پشاور(آئی این پی) عام انتخابات اے این پی نے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا۔ اے این پی کے امیدوار نیاز ولی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،نیاز ولی مرحوم نے تحصیل باڑہ کے حلقہ پی کے 70 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔ واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے چند دن پہلے خیبر کے ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ اس کے علاوہ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع کیلئے بھی امیدواروں کی منظوری دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن