انتخابات میں مقابلے سخت ہونگے، عبدالقادر پٹیل
کراچی (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے انتخابات میں مقابلے سخت ہوں گے۔ کراچی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفترآمد پر انہوں نے کہا وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل کا کہنا تھا میرے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ ہم کسی کے دعویٰ کو روک نہیں سکتے ، مقابلے سخت ہوں گے۔