• news

 چین کیساتھ معاہدوں سے اقتصادی شراکت داری کو تقویت ملی ، مہر کاشف 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او ) کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان بی آر آئی کے تحت 20 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط سے اقتصادی شراکت داری کو تقویت ملی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گولڈ رنگ اکنامک فورم کے زیر اہتمام "پاکستان کی معیشت پر ایس آئی ایف سی کے اثرات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر آئی عالمی سطح پر مفید منصوبہ ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ فرانس، جرمنی اور کوریا جیسے ممالک نے پاکستان کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق معاہدوں کا انتظامی کنٹرول داخل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطا  بق  پاکستان کے معاشی منظر نامے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کی بڑی وجہ ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کا قیام ہے جس نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیابی سے اہم پیش رفت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن