متعدد وارداتیں‘ڈاکو ڈیوٹی سے گھر جاتے نوائے وقت کارکن سے موٹرسائیکل ‘ نقدی لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ گجرسنگھ کی حدود میں 4 ڈاکوؤں نے نوائے وقت کے کارکن سے موٹر سائیکل ، 7ہزار نقدی اور کاغذات سے محروم کر دیا۔ نوائے وقت کا پریس کارکن اظہر حسین ڈیوٹی آف کرکے صبح کے وقت چیئرنگ کراس سے اپنے گھر واقع باغبانپورہ جانے کے لئے موٹر سائیکل نمبریAFW-8613پر روانہ ہوا تو ڈیورنڈ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، 7 ہزار روپے شناختی کارڈ سمی ضروری کاغذات چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ کارکن نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندر میں احمد علی کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5لاکھ52 ہزار ‘ زیورات،موبائل فون دیگر سامان،فیصل ٹاؤن میں صفیان سے 70 ہزار‘ موبائل فون،راوی روڈ میں نعمان سے 45 ہزار‘ موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں عمرسے35 ہزار‘موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں صابر سے 30 ہزار‘ موبائل فون،غالب مارکیٹ میں نسیم سے دو موبائل فون ‘ 15 ہزار ‘نولکھا میں وسیم سے ہزاروں روپے‘ موبائل فون،ٹبی سٹی میں سفیان سے 13ہزار‘ موبائل فون، سمن آباد میں حمید سے موبائل فون،شفیق آباد میں عباس سے10 ہزار‘ موبائل فون،مغلپورہ میں حسین سے10 ہزار‘ موبائل فون،مانگا منڈی میں اعجاز سے5 ہزار ‘ موبائل فون، مصطفی آباد میں فضل الرحمن سے2 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیااورفرارہوگئے ہیں۔چوروں نے چوروں نے مصطفی ٹاؤن،رائیونڈ، سندر ‘ نواب ٹاؤن سے 4 گاڑیاں جبکہ نصیر آباد، غالب مارکیٹ، غازی آباد، راوی روڈ، ساندہ،مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ڈیفنس، لاری اڈہ‘ مصطفی آباد سے11 موٹرسائیکل چوری کرلئے۔