ننھے بچے نے مہنگی گاڑی کو صرف 7 سو روپے میں خریدنے کی فرمائش کردی
ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل ’مہندرا تھر‘ اور ’ایکس یو وی 700‘ صرف 7 سو روپے کے عوض خریدنے کی فرمائش کرتے ہوئے بچے نے گاڑی بنانے والی کمپنی کے مالک کو پریشانی میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی کاروباری شخص آنند مہندرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔آنند مہندرا کی توجہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے اس وقت اپنی جانب مبذول کرلی جب ایک ننھے بچے نے اپنی معصومیت میں اپنے والد سے ’مہندرا تھر‘ اور ’ایکس یو وی 700‘ صرف 7 سو بھارتی روپے میں خریدنے کی فرمائش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے آنند مہندرا نے مزید بتایا کہ چیکو یادو کی چند ویڈیوز دیکھنے کے بعد مجھے بھی اس سے پیار ہوگیا ہے لیکن میری پریشانی یہ ہے میری کمپنی نے مذکورہ بچے کی فرمائش کے مطابق تھر کو 7 سو روپے میں فروخت کیا تو ہم بہت جلد دیوالیہ ہوجائیں گے۔