نواز شریف اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا، عرفان صدیقی
اسلام آباد(نیٹ نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پارٹی سربراہ نواز شریف ابھی تک وزارت عظمی کے امیدوار نہیں ، نہ ہی انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا مسلم لیگ کے منشور پر کام مکمل ہو چکا، جلد پیش کریں گے، صوبوں اور مرکز کی وزارتوں پر بھی ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کوئی بیرونی نہیں، سیاسی دباؤ ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی کی چھینا جھپٹی کا پروپیگنڈا کیا، تحریک انصاف کو انتخابی نشان مل گیا، آئے الیکشن لڑے اور اپنی کارکردگی بتائے۔