• news

وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کو نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کی یقین دہانی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا جس کے بعد وزارت خزانہ نے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزارت خزانہ دیگر وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، گرانٹ، فنڈز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی۔وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی، حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن