پیپلز پارٹی اتحاد کی بجائے مقامی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کی پالیسی پر عمل پیرا
اسلام آباد (عترت جعفری )پاکستان پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے اتحاد کی بجائے مقامی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی جس نے اج گھڑی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے انتخابی مہم کا اغاز کر نا ہے نے اپنی صوبائی قیادتوں کو مقامی سطح پر انتخابی اتحاد بنانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا اختیار دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست ہو یا قومی اسمبلی کی نشست صوبائی قیادت مقامی قیادت کے ساتھ مل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ فیصلہ کرے گی اور حتمی منظوری مرکزی قیادت سے حاصل کرے گی، کے پی کے میں یہ کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے، اے این پی اور سابق وزیر اعلی افتاب احمد خان شیر پاؤ کی جماعت کے ساتھ بات چیت کافی اگے بڑھ چکی ہے، ایک راہنمانے بتایا کہ افتاب احمد خان شیر پاؤ کی پارٹی کو گنجائش دی جائے گی، پنجاب پر فوکس کرنے کے لیے انتخابی مہم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کا بیشتر وقت پنجاب میں گزاریں گے، اگرچہ پیپلز پارٹی انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کر رہی ہے تاہم زرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نشان ذدہ90 پلس حلقوں پر فوکس کریگی جن حلقوں فوکس میں رکھا گیا ہے انہی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے زیادہ تعداد میں ہوں گے۔